طبی آلات سے بھرا ایک اور جہاز چین سے کراچی پہنچ گیا

571

کراچی: عالمگیر وبا سے نمٹنے کے لیے طبی آلات کی شکل میں چین پاکستان کی مسلسل مدد کررہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کی وائی ٹی او کارگو ایئر لائن کی پرواز وائی جی 9067 نے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کیا جس میں چین سے کئی لاکھ کورونا ٹیسٹنگ کٹس،این 95 ماسک اور دیگر طبی سازو سامان کراچی بھیج چکا ہے۔

یاد رہے کہ امدادی سامان لےکر یہی کارگو فلائٹ 28، 27،  25، اور 23 مارچ کو بھی کراچی اتری تاہم  8  دن میں یہ پانچواں جہازہے جو طبی سامان لے کر چین سے کراچی پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس نے پاکستان میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1600 ہوگئی ہے جبکہ 17 افراد اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔