جھڈو، لاک ڈائون کا ایک ہفتہ، اشیا کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافہ

199

جھڈو (نمائندہ جسارت) لاک ڈائون کے ایک ہفتہ بعد اشیا خورونوش، سبزیوں، پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے ہیں جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ لاک ڈاون کے ایک ہفتہ بعد گھی آئل دالیں انڈوں پھلوں سمیت سبزیوں کی قیمت میں دس سے چالیس فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے مارکیٹ ذرائع کے مطابق دال چنا 140روپے سے بڑھ کر 170 روپے دال مونگ 240 روپے سے بڑھکر 280دال مسور 120سے بڑھ کر 180روپے دال مٹر 120 سے بڑھ کر 160روپے فی کلو ہوگئی۔ گھی اور آئل کی فی کلو قیمت میں 20 روپے تک فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔ ہول سیل مارکیٹ ذرائع کے مطابق دالیں اور آئل بیرون ملک سے در آمد کیا جاتا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ انڈوں کی فی درجن قیمت میں بھی 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا جبکہ دوسری جانب پھل اور سبزیوں بھی 20 سے 30 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہیں جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک کمی واقع ہوئی ہے اور مرغی کا 200روپے فی کلو گرام میں فروخت ہورہا صارفین نے دالوں آئل گھی پھل اور سبزیوں کی قیمت میں اضافے پر شدید احتجاج کیا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں کو معمول پر لایا جائے، انتظامیہ شہریوں کو گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہ چھوڑے اور اپنا فرض پورا کرے۔