میرپور خاص، مسجد میں نماز سے روکنے پر نمازی کا پولیس اہلکار پر تشدد

225

میرپورخاص(بیورورپورٹ) مسجد میں نماز ادا کرنے سے روکنے پر ایک نمازی کا پولیس اہلکار پر تشدد، پولیس نے نمازی حمزہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ میرپورخاص کے علاقے سومرا پاڑے میں واقع خضرا مسجد میں عصر کی نماز کے دوران کافی تعداد میں نمازی جمع ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سیٹلائٹ ٹائون یعقوب جٹ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور تمام نمازیوں سے کہا کہ پانچ نمازیوں کے علاوہ تمام نمازی مسجد سے باہر چلے جائیں اس دوران ایک نمازی حمزہ مغل نے طیش میں آکر پولیس اہلکار دلدار چانگ جو کہ یونیفارم میں تھا پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش شروع کردی جس کے بعد موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے نوجوان نمازی کو پکڑ کر رینجرز کو طلب کر لیا اور نوجوان کو گرفتار کر کے اس کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے اور پیش امام کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔