عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنیکی پالیسی بنائی جائے‘مریم اورنگزیب

167

اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ٹیسٹنگ، قرنطینہ سینٹرز کے قیام اور عوامکو آگاہی دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں‘ ابھی تک کورونا وائرس سے آگاہی کے لیے جامع پالیسی نہیں بنائی جاسکی‘ قومی سطح پر عوام کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کی پالیسی بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ خدانخواستہ کورونا میں مبتلا ہونے یا اس کی علامات پائے جانے پر کیا کرنا ہے؟ اس بارے میں عوام کو کچھ پتہ نہیں‘ عوامی آگاہی مہم کو مقامی زبانوں میں ترجمہ کرکے عوام تک پہنچایا جائے‘ علاقائی اور مقامی میڈیا کو اس قومی مہم میں شامل کیا جائے‘ ٹی وی چینلز عوام میں سماجی فاصلے کی اہمیت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے میں کردار ادا کریں۔