امریکا کی مختلف ریاستوں میں شدید طوفان کا انتباہ

217

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی محکمہ موسمیات نے متعدد ریاستوں میں شدید طوفان کا انتباہ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کچھ علاقے اب بھی شدید موسمی مشکلات جھیل رہے ہیں۔ دوسری جانب جونز بورو میں ہوا کے بگولے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا جبکہ اس دوران مختلف حادثات میں 6 افراد زخمی بھی ہوئے۔ عینی شاہدین کے مطابق ہوا کے بگولے اتنی شدید نوعیت کے تھے کہ اس سے شاپنگ مال بھی تباہ ہوگیا۔ لوگوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر بگولے کے بعد تباہی کے مناظر کی وڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں۔ امریکی میٹ آفس کے مطابق طوفان مغربی ریاستوں سے ٹکرائے گا۔ شدید طوفان کی پیش گوئی سامنے آنے کے بعد ریاست الینوائے، میزوری اور آئیووا میں طوفان، ژالہ باری کے باعث لوگوں کو وارننگ جاری کردی گئی ۔