ٹرک پر ترپال ڈال کر لوگوں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آگئی

213

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں انٹرا سٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن اتوار کو بھی جاری رہا اور انٹرا سٹی بسوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی عاید رہی جبکہ گزشتہ دنوں ہی وفاقی حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کی اجازت دی تھی تاہم اب انٹراسٹی بسوں پر پابندی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز نے اپنی گاڑیوں کو مسافر بسوں کی طرح استعمال کرنا شروع کردیا ٹرک پر ترپال ڈال کر مسافروں کو کراچی سے کوئٹہ پہنچانے کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں کئی مسافر ٹرک میں سوار ہیں‘ ملک کے مختلف شہروں سے سیکڑوں افراد کو اسی طرح کوئٹہ پہنچایا گیا جبکہ گڈز ٹرانسپورٹرز نے ان سے پیسے بھی اینٹھے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔