مشکل فیصلے کرنے ہوں گے،اطالوی وزیراعظم

250

روم ( آ ن لائن )اٹلی کے وزیر اعظم جوسیپی کونٹے نے یورپی یونین کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے لڑنے کے عمل میں سنگین غلطیاں نہ کرے ورنہ یورپی یونین کا اتحاد خطرے میں پڑ سکتا ہے۔ایک مقامی اخبارکو ایک انٹرویو میں کونٹے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی طرف سے کورونا سے نمٹنے میں فعال کردار ادا کرنے میں ناکامی ہماری آنے والی نسلوں پر تباہ کن معاشی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ہم اس بحران کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں،ہمیں بحالی کے لیے ایک بڑا منصوبہ تیار کرنا ہوگا اور سرمایہ کاری کی بحالی کا ایسا پروگرام پیش کرنا ہوگا جو یورپی یونین کے رکن ممالک کی معیشت کو تباہی سے بچا سکے۔کونٹے نے کہا کہ یورپی کونسل کے اجلاس کے دوران جرمن چانسلر میرکل کے ساتھ تنازع کھڑا ہو گیا تھا، ہم ایک ایسے بحران میں جی رہے ہیں جس کے نتیجے میں ہمارے شہریوں کی بڑی تعداد متاثرین شامل ہے اور شدید معاشی جمود کا شکار لہٰذا اٹلی اور دوسرے ملکوں کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔