سعودی عرب، سرکاری و نجی دفاتر بند رکھنے کی مدت میں توسیع

241

ریاض (صباح نیوز) سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سرکاری اور نجی اداروں کے دفاتر میں حاضری کی معطلی کے فیصلے میں توسیع کی گئی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر سعودی عرب کے صحت حکام کی ہدایت پر کورونا وائرس سے بچا ئوکے لیے احتیاطی تدابیر کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا کہ شاہی ہدایات کے مطابق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔ ایک فیصلہ یہ کیا گیا کہ تمام سرکاری اداروں کے دفاتر میں حاضری پر پابندی تا اطلاع ثانی معطل رہے گی تاہم وہ ادارے جنہیں استثنا دیا گیا تھا آئندہ بھی مستثنیٰ رہیں گے۔