سندھ بھر میں پیٹرول پمپس بھی 5 بجے بند کرنے کا حکم

194

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ داخلہ نے کراچی سمیت پورے صوبے میں 5 بجے کے بعد پیٹرول پمپس بھی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پیٹرول پمپس کے حوالے سے محکمہ داخلہ کی وضاحت کے مطابق شہر میں واقع پیٹرول پمپس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلیں گے، تاہم ہائی ویز پر قائم پیٹرول پمپس حسب معمول کھلے رہینگے جبکہ ٹائر پنکچر کی دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی، محکمہ داخلہ سندھ نے تمام کمشنرز اور ڈی آئی جیز کو پیٹرول پمپس کو بھی مقررہ اوقات کے بعد بند کرانے کے لیے مراسلہ ارسال کردیا۔