قرنطینہ قرار دیے گئے شخص کا حملہ پولیس افسر شدیدزخمی

175

لیہ(آن لائن)صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں قرنطینہ قرار دیے گئے تبلیغی مرکز میں موجود ایک شخص نے حملہ کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔پولیس ترجمان ندیم ملک کے مطابق قرنطینہ مرکز میں موجود تبلیغی جماعت کے کارکن عبدالرحمن نے بھاگنے کی کوشش کی جسے ایس ایچ او نے پکڑا جس پر اس نے چاقو سے وار کر کے پولیس افسر کو زخمی کر دیا۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے گہرے زخم آئے ہیں۔