کراچی‘ ناکوں پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی میں4 گھنٹے کمی کااعلان

345
کراچی: لاک ڈاؤن کے ساتویں روز ناگن چورنگی پر پولیس اہلکار چوکس کھڑے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناکوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی 4 گھنٹے کم کردی گئی‘اس کا اعلان ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے شہر کے مختلف علاقوں میں دورے کے دوران پولیس اہلکاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی 12 سے 8 گھنٹے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دورہ کرنے کا مقصد شہر کا جائزہ لینا اور اہلکاروں سے ملنا ہے‘ اچھی کارکردگی دیکھانے والے اہلکاروں کو انعام دیا جائے گا۔ کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہری بنا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں تاہم کچھ مقامات پر سختی کی ضرورت ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ زون کراچی نے لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کے حوالے سے اپنیزون میں قائم پولیس چیک پوسٹوں کا دورہ کیا۔ ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عاصم خان نے اورنگی ٹائون اور بلدیہ ٹائونمیں اورنگی نمبر 5، ڈسکو موڑ، مشرف ناکہ، مواچھ موڑ اور بلدیہ نمبر5 میں موجود چیک پوسٹوں کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ زون شرجیل کھرل نے بھی اپنے زون میں گشت کیا اور چیک پوسٹوں پر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کینٹ اسٹیشن پر ناکہ بندی کا معائنہ کیا۔