سکھرمیں مزید44غیرملکیوں کو قرنطینہ کردیا گیا

222

سکھر( نمائندہ جسارت)سکھر میں مزید 44 غیر ملکیوں کو تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کردیا گیا، تبلیغی مرکز میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی،سکھر انتظامیہ نے سکھر شکارپور روڈ پر واقع تبلیغی مرکز جسے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کیا گیا ہے میں مزید 44 غیر ملکیوں جن کا تعلق انڈونیشیا، تیونس، نائجیریا، افغانستان اور دیگر ممالک سے ہے کو قرنطینہ کردیا ہے اس طرح تبلیغی مرکز کے قرنطینہ میں غیر ملکیوں کی تعداد 68 ہوگئی ہے جن غیر ملکیوں کو آج قرنطینہ کیا گیا ہے وہ سندھ کے مختلف علاقوں میں تبلیغ پر آئے ہوئے تھے اور آج جیسے ہی وہ واپس پہنچے تو انتظامیہ نے انہیں قرنطینہ کردیا جبکہ گذشتہ روز بھی 24 غیر ملکیوں سمیت تبلیغی مرکز میں موجود تمام افراد کو قرنطینہ کردیا تھا تبلیغی مرکز کو انتظامیہ نے مکمل طور پر سیل کردیا ہے اور وہاں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری جمعیت تعینات کردی گئی ہے انتظامیہ کے مطابق تبلیغی مرکز میں موجود ملکیوں اور غیر ملکیوں سمیت موجود تمام افراد کی اسکریننگ کی جائے گی اور ان کے ٹیسٹ لیے جائیں گے جو کراچی بھجوائے جائیں گے انتظامیہ نے تمام افراد کے کوائف وغیرہ بھی درج کرلیے ہیں اور موجود تمام افراد کو سختی سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔