کورونا سے نمٹنے کیلیے پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس رواں ہفتے ہوگا

142

اسلام آباد (صباح نیوز)کورونا وبا سے نمٹنے کے حکومتی اقدامات کی نگرانی کے لیے25رکنی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا باضابطہ اجلاس رواں ہفتے ہوگا ارکان کمیٹی نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عمل درآمد کا جائزہ لیں گے اور اس عمل درآمد کومزید بہتر کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں گی ارکان کمیٹی کی وڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت متوقع ہے ۔ذرائع کے مطابق کورونا وبا سے نمٹنے سے متعلق 25رکنی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کی تیاری شروع کردی گئی ہے کمیٹی میں 9وزراء مشیر و معاون خصوصی بھی شامل ہیں ۔ اسی طرح کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینیٹسے 13پارلیمانی رہنما شامل ہیں۔ اپوزیشن سے کمیٹی میںکمیٹی میں خواجہ محمد آصف ، راجہ پرویز اشرف مولانا اسعد محمود ،،سینیٹرسراج الحق، مولانا عبدالغفور حیدری، میر حاصل خان بزنجو،میر حیدر خان ہوتی محمد عثمان خان کاکڑشامل ہیں۔ سربراہی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ ضابطہ کار کے تحت پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات نیشنل ایکشن پلان برائے کورونا پر عمل درآمد کا جائزہ لے گی اور اس عمل درآمد کی بہتر کے لیے تجاویز مرتب کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی ایک ذیلی کمیٹی بھی قائم کرے گی جو کمیٹی کے مفصل ٹی او آرز مرتب کرے گی، کمیٹی اپنی پراڈیکل رپورٹ دونوں ایوانوں میں پیش کرے گی پہلے اجلاس کی طلبی کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔