ملک میں کورونا مریضوں کی تعداد 1542: اموات 16 ہوگئیں

581

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1542جبکہ 16 افراد جاں ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 481 ،پنجاب میں 570،بلوچستان میں 138 ،خیبر پختونخواہ 188 ،گلگ بلتستان میں 116 اسلام آباد میں 43 اور آزاد کشمیر میں 6 مریضوں میں وائرس کی مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ پاکستان میں 25 افراد کورونا وائرس سے مکمل طورپرصحت ياب ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھرمیں پھیلنے والا جان لیوا کورونا وائرس دنیا کے 199 ممالک میں 6 لاکھ 60 ہزار 807 افراد متاثر، 30 ہزار 659 افراد ہلاک جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 1 لاکھ 41 ہزار 464 افرادصحت ہوچکے ہیں۔