کورونا وائرس:چین کے تعاون پرشکرگزار ہیں،ظفرمرزا

345

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پریس بریفنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح وقت پرصحیح اقدامات کرنےسے چین نےوبا پرقابو پایا، چین نے پبلک ہیلتھ کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کیا، چین نے60 ملین لوگوں کو قرنطینہ میں رکھ کر تاریخ رقم کی، اگر چین نے یہ اقدامات نہ کیے ہوتے تو دنیا زیادہ خطرے میں ہوتی۔

ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے حکومت بھرپور عملی اقدامات کررہی ہے، چینی ڈاکٹرزکے تجربات سے پاکستانی ڈاکٹرزبھرپوراستفادہ حاصل کریں گے، اس وقت ہم آپ کے ماہرین سے بہت کچھ سیکھ سکیں گے،چین کے تعاون کے شکرگزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے تشخیصی کٹس،حفاظتی سامان سب کچھ دیاہے، چین نے پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے، ہیلتھ پالیسیزکا موثر عملدرآمد اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا، یہ صرف پاکستان نہیں پوری دنیا دیکھ رہی ہے۔

ظفر مرزا نے کہا کہ چین نے ہمارے طلبا کا خیال رکھا اب طلبا ہمارا شکریہ ادا کررہے ہیں، یہ مشکل فیصلہ تھا لیکن ہم نے چینی تجاویز پر عمل کیا، ہم نے یہ بھی طے کیا کہ ووہان سے اپنے طلبا کو نہیں نکالیں گے، ہمارے پاس چین کی ٹریول ہسٹری کا ایک بھی مریض نہیں ہے۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید کہا کہ چینی شہریوں کوپاکستان کے سفرسے14روزقرنطینہ کے بغیرسفرکرنے سے منع کرنا احسن اقدام تھا، شاید یہی وجہ ہے کہ ہمارے پاس چین سے کوئی کیس نہیں ہے۔