سندھ حکومت نے فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی

538

کراچی: سندھ حکومت نے انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی مخالفت کردی۔

وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے خلاف مشکل جنگ لڑرہی ہیں ان حالات میں فلائٹ آپریشن کی بحالی سے پہلے صوبائی حکومتوں سے مشاورت کرنی چاہیے۔

ناصر حسین نے کہا کہ بین الاقوامی پروازیں پہلے ہی تاخیر سے بند کی گئی ہیں تاہم ہم کسی نقصان اور رسک کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی این ڈی ایم اے نے اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ،پشاور،سیالکوٹ،فیصل آباد کے اعلی حکام سے گزارش کی تھی کہ 5 اپریل سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے انتظامات کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے پیش نظر 21 مارچ سے 4 اپریل تک بین الاقوامی پروازیں معطل کردیں تھیں۔