مکانوں، دکانوں کے مالکان مارچ اور اپریل کے کرائے معاف کریں: سراج الحق

64918

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے ملک بھر میں مکانوں اور دکانوں کے مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ کرایہ داروں کی مشکلات میں آسانی کرتے ہوئے مارچ اور اپریل کے کرائے معاف کردیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر بڑے اور چھوٹے کاروباری مراکز بند ہیں جس کی وجہ سے غریب، مزدور اور نادار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

سینیٹر سراج الحق اس سے قبل بھی وفاقی حکومت سے مطالبہ کر چکے ہیں کہ جماعت اسلامی کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی حمایت کرتی ہے لیکن حکومت غریب کے گھر تک 15 دنوں کے لیے خوراک پہنچانے کا اہتمام کرے۔