کوروناوائرس: حاکم کا غلط فیصلہ ملک کو تباہ کرسکتا ہے: مولانا طارق جمیل

1121

معروف مبلغ مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ حاکم کا ایک غلط فیصلہ ملک کو تباہ اور صحیح قدم ملک کو بچا سکتا ہے، اس وقت عمران خان حاکم ہیں اور انہیں دعا کی ضرورت ہے۔

نجی نیوز ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل نے کہا کہ کورونا وائرس سےمتعلق موجودہ صورتحال میں احتیاط برتنےکی ضرورت ہے، عمران خان اس وقت حاکم وقت ہے ان کو دعا کی زیادہ ضرورت ہے، میں نے ہر وزیراعظم کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ” کہا گیا کہ مجھے عمران خان کی حمایت پر تبلیغی جماعت سے نکال دیا گیا ہے ، تبلیغی جماعت سے کسی کو نکالا ہی نہیں جاتا”۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں مجھے بہت گالیاں پڑیں لیکن میرا دل صاف ہے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مالدار افراد غریبوں کے گھر جاکر راشن پہنچائیں، لوگ اگر زکوۃ نکالیں تو پورے پنجاب میں کوئی بھوکا نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی اور مذہبی لحاظ سے گروہ بن چکے ہیں، قوم کو ایک پیغام ہے جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ہمیشہ سچ بولیں، رشوت نہ دیں،ملاوٹ نہ کریں،وعدہ خلافی نہ کریں،ظلم نہ کروانصاف کرو۔

مولانا طارق جمیل کوروناوائرس سے موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔