جرمنی: وزیر خزانہ نے خودکشی کرلی

1284

کوروناوائرس کے باعث اقتصادی بدحالی سے بیزار ہوکر جرمنی کی ریاست ہیسے کے وزیر خزانہ نے مبینہ خودکشی کرلی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیسے کے وزیر خزانہ 54 سالہ شیفر ریلوے کی پٹری پر پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے واقعہ بظاہر خودکشی کا لگتا ہے تاہم مکمل تحقیقات کے بعد اصل وجہ معلوم ہوگی۔

واضح رہے کہ بڑے مالیاتی ادارے اور ہیڈکواٹرز جرمن ریاست ہیسے میں واقع ہیں۔ جہاں کوروناوائرس نے عالمی معیشت کو جھٹکا دینا ہے وہیں جرمنی بھی متاثر ہوا ہے۔

جرمنی میں کوروناوائرس سے متاثرین کی تعداد 60659 جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 482 ہے۔