کورونا کے پھیلاؤ میں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے: فواد چوہدری

681

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں بڑا حصہ مذہبی اجتماعات کا ہے۔

نجی نیوز ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ  اللہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے،  رجعت پسند علماء معاشرے کی تباہی کرتے ہیں مگر جو علماء حق بات کرتے ہیں وہ نعمت ہیں۔

فواد چوہدری نے اپنی گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف بروقت اقدامات پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

فواد چوہدری سے جب پنجاب حکومت کی کارکردگی سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ ان ہی سے پوچھ لیں۔