کورونا وائرس: چین سے امدادی سامان کا ایک اور طیارہ پاکستان پہنچ گیا

627

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔

پاک فضائیہ کے ٹرانسپورٹ بیڑے کو COVID-19 کی روک تھام کے لیے ہمسایہ ملک چین سے مختلف امدادی اور طبی سامان کی نقل و حمل کی اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

اسی سلسلے میں چین سے امدادی سامان سے لیس پی اے ایف کا IL- 78 طیارہ پی اے ایف بیس نور خان پہنچا۔

چینی حکومت نے یہ امدادی سامان ملک میں اس مہلک وبا سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے پاکستان کو بطور عطیہ بھیجا ہے۔ امدادی سامان میں وینٹی لیٹر، این 95 ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔