حیدرآباد :لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی طلب میں کمی،50 روپے میں فروخت

152

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) لاک ڈاؤن کے باعث دودھ کی شہر میں طلب کم ہونے سے باڑا مالکان کو نقصان، دودھ 50روپے فی لیٹر تک فروخت ہونے لگا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ہوٹلیں ،اور دودھ سے تیار ہونیو الی اشیا کی دکانیں بند تقریبات نہ ہونہ کے باعث دودھ کی طلب کم ہوگئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث دوسرے علاقوں میں بھی دودھ کی سپلائی نہیں ہوپارہی ہے دودھ کی پیدوار زیادہ ہونے اور کھپت نہ ہونے کے باعث ڈیری فارم اور ہول سیل مارکیٹ سے دود ھ کی خریداری انتہائی کم ہوچکی اوردودھ کو زیادہ وقت کے لیے ذخیرہ بھی نہیںکیاجاسکتا جس کی وجہ سے باڑا مالکان دودھ انتہائی کم قیمت پر بھی فروخت کرنے پر مجبور ہیں جس کے باعث دو دھ 50سے 60 روپے فی لیٹرتک جگہ جگہ اسٹال لگاکر فروخت کیاجارہاہے جبکہ ڈیری مالکان نے بھی دودھ 100روپے سے کم کرکے 80روپے کردیا ہے ۔ باڑا مالکان کا کہنا ہے کہ اتنی کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے ان کے جانوروں کے چارے کا بندوبست نہیں ہو پارہا ہے اورشدید مالی بحران کا شکار ہیں ۔