فرائض میں غفلت برتنے پرایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی بلوچستان معطل

190

کوئٹہ( نمائندہ جسارت) حکومت بلوچستان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی کو معطل کردیا۔ترجمان بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق یڈیشنل ڈائریکٹر ایم ایس ڈی ذوالفقار علی بلوچ کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کیا گیا ہے ، ایڈیشنل ڈائریکٹر نے ڈی جی ہیلتھ کو ماسک اور کٹس کے دستیابی کے متعلق تاریکی میں رکھا تھا جبکہ ایم ایس ڈی اسٹور میں ماسک اور کٹس کے اسٹاک کو چھپا کر محکمہ کو غلط معلومات فراہم کی۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر کو معطل کرکے
انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔