باندھی میں غیر قانونی پیٹرول پمپ میں آگ بھڑک اٹھی ،متعدد دکانیں خاکستر

162

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) باندھی پیٹرول کی غیر قانونی دکان میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کی دکانوں کو بھی لپیٹ میںلے لیا۔ حکومت کی جانب سے پابندی کی باوجود ضلعی انتظامیہ غیر قانونی چھوٹی چھوٹی دکانوں پر پیٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف ناکام دکھائی دیتی ہے نواب شاہ کے علاقے باندھی میں پیٹرول کی غیرقانونی دکان میں اچانک آگ لگ گئی جس نے دیگر دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سے آگ کے شعلے آسمان سے باتیںکرتے رہے پولیس نے فوری طور علاقے کو خالی کرالیا آگ بھجانے کے لیے ضلع بھر سے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں طلب کرلی گئیں ، جس نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ہے‘ پولیس آگ لگنے کی وجوہات کا پتا لگارہی ہے۔