حیدرآباد،لاک ڈاؤن کے باعث گندگی اور کچرے کے ڈھیر

268

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) ایک ہفتے کے جاری لاک ڈاؤن کے باعث شہر کے مختلف علاقوںمیں کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگ گئے، شدید تعفن، مچھروں کی بہتات۔ حیدرآباد میں ایک ہفتے سے جاری لاک ڈاؤن کے باعث شہر میں صفائی ستھرائی کے کام بھی بری طرح متاثر ہیں جبکہ یوسی چیئرمین اور بلدیہ کا عملہ بھی توجہ نہیں دے رہا، جس کے باعث لیاقت کالونی جو کہ عام حالات میں بھی گندگی کا ڈھیر بنا ہوا تھا یہاں کچرے اور گندگی کے باعث شدید تعفن اٹھ رہا ہے، جس کے باعث علاقہ مکین سخت اذیت میں ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں بھی صورتحال خراب ہے۔ لطیف آباد، قاسم آباد میں مچھروں کی بہتات ہے، جو کہ بیماریوں کا باعث بن رہے ہیں۔