ای این اوبرائن کو انگلینڈ واپس جانے کیلیے چندہ لینا پڑگیا

150

ویلنگٹن(جسارت نیوز) نیوزی لینڈ کے سابق فاسٹ بولر ای این اوبرائن کو بیوی بچوں کے پاس انگلینڈ واپس لوٹنے کیلئے چندہ جمع کرنا پڑ گیا۔ای این اوبرائن نیوزی لینڈ میں اپنے والدین سے ملاقات کیلئے آئے تو کورونا وائرس کی وبا شدت اختیار کرگئی، انھوں نے 3 فلائٹس میں ٹکٹ بک کرائے مگر تینوں ہی کینسل ہوگئیں اور ان کی رقم بھی پھنس گئی۔انگلینڈ واپسی کیلئے رقم جمع کرنے کی خاطر انھوں نے ڈلیوری ڈرائیور اور پھل توڑنے کا بھی کام کیا،پھر بعد میں لوگوں سے عطیات دینے کی اپیل کی جس میں انھیں توقع سے زیادہ رقم مل گئی، آخر کار وہ محدود پیمانے پر جاری فضائی آپریشن کی وجہ سے 2250 پائونڈ کی ٹکٹ خریدنے میں کامیاب ہوئے مگر اب بھی انھیں روانگی کیلئے 5 اپریل کا انتظار کرنا پڑے گا۔اوبرائن نے ویڈیو پیغام میں اپنی اس تگ و دو کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے، انھوں نے مدد کرنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔