سابق صومالی فٹبالرکورونا  کا شکار ہوکر جاں بحق

189

لندن (آئی این پی ) سابق افریقی فٹ بالر عبدالقادر محمد فرح کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، ان کی عمر 59 سال تھی۔ گذشتہ ہفتے ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، اس کے بعد وہ لندن کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ 80 کے عشرے میں وہ صومالیہ کے بہترین فٹ بالرز میں شامل تھے۔ انہوں نے ملکی اور کلب ٹیموں کی جانب سے صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔وہ ان دنوں صومالیہ میں کھیل اور نوجوانوں کے امور کی وزارت میں مشیر کے فرائض انجام دے رہے تھے۔