جوکووچ کا وینٹی لیٹرز خریدنے کیلیے 10 لاکھ یورو امداد کا اعلان

192

بلغراد (جسارت نیوز) سربیا سے تعلق رکھنے والے ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے عالمی وبا کورونا سے لڑنے کیلیے دس لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس رقم سے ان کے ملک میں طبی آلات خاص طور ویٹی لیٹر خریدے جائیں گے۔ ان کا اس حوالے سے جاری بیان میں کہنا تھا کہ میں وائرس سے بچانے کیلئے جنگ میں مصروف تمام طبی عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ میں اور میری اہلیہ یلینا کی جانب سے ایک ملین یورو اس فنڈ میں دیے جارہے ہیں۔