پشاور زلمی کی کورونا کے خلاف آگاہی مہم جاری

266

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپرلیگ(ی ایس ایل) کی فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم جاری ہے۔ پشاور زلمی چیئرمین جاوید آفرہدی، ہیڈکوچ ڈیرن سیمی، کپتان وہاب ریاض ، حسن علی اور امام الحق کے کورونا وائرس کے حوالے سے خصوصی پیغامات جاری کئے ہیں۔ میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے لیے خصوصی مہم میں جاوید آفریدی نے پشتو میں پیغام ریکارڈ کرایا اور لوگوں کو گھروں میں رہنے، بار بار ہاتھ دھونے کی درخواست کی ہے۔ پشاور زلمی کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے زلمی اسٹار کرکٹرز کے خصوصی ویڈیو پیغامات اپ لوڈ کیے گئے ہیں ۔ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی ، کپتان وہاب ریاض ، حسن علی اور امام الحق نے پیغامات میں لوگوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے اور اس کے مزید پھیلائو کو روکنے کے لیے سب لوگ گھر میں رہیں ۔میل جول کم سے کم رکھیں ، ہاتھ ملانے سے گریز کریں اور بار بار ہاتھ دھوتے رہیں ۔پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے خصوصی طور پر پشتو ویڈیو پیغام جاری کیا اور آگاہی مہم میں لوگوں سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی درخواست کی۔ جاوید آفریدی نے سندھی زبان میں بھی کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کا پیغام بھیجا۔ پشاور زلمی،زلمی فاونڈیشن اور زلمی فورس کے پلیٹ فارم سے آگاہی مہم کے لیے روزانہ انگلش اردو پشتو زبانوں میں پوسٹس بھی کی جارہی ہیں ۔