کورونا وائرس: ترکی میں 92 افراد کی زندگی کا چراغ گل

800

استنبول: ترکی میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ، مہلک وائرس نے 5ہزار سے زائد اور کو متاثر جبکہ 92 افراد کو ہلاک کرچکا۔

ترک وزیر صحت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کومجموعی طور پر 92 جانوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے، وائرس سے متاثرین کی تعداد 5 ہزار 698 تک جاپہنچی ہے جبکہ 42 مریضوں نے کورونا ائرس کو شکست دی ہے ۔

Istanbul's Taksim Square, deserted during the coronavirus pandemic

ترک وزیرصحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 ہزار 533 ٹیسٹ کے نتائج سامنےآئے ہیں جس کے بعد  2 ہزار 69 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

Coronavirus: Turkey confirms first death | Mena – Gulf News

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 27 ہزار 600 سے زائد اموات ہوئی ہیں جبکہ ایک روز کے دوران سب سے زیادہ اموات اٹلی میں ریکارڈ کی گئیں جہاں گزشتہ روز 900 سے زائد افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔