کوروناوائرس کی ٹیسٹنگ کومفت کیاجائے،شہباز شریف کا مطالبہ

614

مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کوروناٹیسٹنگ کوفوری طورپرمفت کیاجائے، سرحد پارکرکےجولوگ پاکستان آئےہیں،ان کی فوری میپنگ کی جائے۔

طبی ماہرین،ڈاکٹرز،نرسزکےساتھ مشاورتی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے شہباز شریف نےمزید مطالبات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی فوری بحال کی جائے،ڈاکٹرزاورپولیس کی تربیت کی جائے،کورونامریضوں کواچھوت نہ بنایا جائے ،شادی ہال،اسکول، کالج کی عمارتوں کوقرنطینہ مقاصد کیلئےاستعمال کیاجائے۔

صدر مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ حقائق چھپانا مسائل کا حل نہیں ، کورونا وائرس کے علاج کے لیے اگر یہاں کے عملے کو مشینیں ودیگرطبی آلات دستیاب ہوبھی جائےتوبغیرتربیت مؤثراستفادہ ممکن نہیں ہوگا،اس سلسلے میں ڈاکٹرز،نرسز،طبی عملےاورلیب اسسٹنٹس کی تربیت کیلئےحکومت چین سے مدد مانگے،لائف اینڈ ہیلتھ انشورنس پلان کےاخراجات حکومت ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بتائے کہ کتنےلوگوں کی اسکریننگ ہوئی؟ کتنوں کاٹیسٹ کیاگیا؟ ڈیٹاقوم کے سامنے لایا جائے، اسپتالوں سےکوروناکےمریضوں کوفی الفورالگ کیاجائے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے کوروناوائرس میں مدد کےلیے چینی وزیر اعظم اور صدر کوبھی خط لکھا ہے۔