کورونا وائرس: عامر خان کی برطانوی حکومت کو پیشکش  

630

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی کرونا وائرس کو شکست دینے کیلئے متحرک ہوگئے۔

باکسر عامر خان نے برطانیہ میں اپنی ملکیتی 4 منزلہ عمارت کو اسپتال بنانے کی پیشکش کردی،بولٹن میں تعمیرشدہ اس لگثری عمارت کی قیمت تقریبا 8 ملین پاونڈ ہے۔

عامر خان نے کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے پیشکش نیشل ہیلتھ سروس(یو کے) کو کی ہے۔

باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ 60 ہزار اسکوائر فٹ پر مبنی عمارت کو شادی ہال اور شاپنگ مال بنانے کا ارادہ تھا تا ہم مشکل کی اس گھڑی میں مریضوں کو اسپتال بیڈز کی فراہمی میں دقت کا سامنا ہے۔

عامر خان کا کہنا ہے کہ ” میں  کورونا وائرس  متاثرین کی بھرپور مدد کرنا چاہتا ہوں”۔