حیدرآباد: لندن سے آنیوالی خاتون بچوں سمیت آئسولیشن منتقل

150

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)لطیف آباد کے ایک فلیٹ سے پولیس اور رینجرز نے لندن سے آنے والی خاتون کو 2 بچوں سمیت حراست میں لے کر کوہسار ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔ لطیف آباد یونٹ نمبر6کے انصاری ولاز میں رہائشی خاتون جو گزشتہ دنوں اپنے 2 بچوں کے ہمراہ لندن سے پاکستان پہنچی تھیں جن کی اسکریننگ ائرپورٹ پر کی جاچکی تھی جس میں انہیں کلیئر قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنے گھر میں موجود تھی ، شبہ ہونے پرڈاکٹروں کی ٹیم نے ان کے گھر آکردوبارہ ٹیسٹ کیا جو مثبت نکلا جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیم ، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ خاتون کے فلیٹ پہنچی اور خاتون کو دونوں بچوں کے ہمراہ بحفاظت کوہسار آئسولیشن وارڈ منتقل کردیا۔