کوئی بھی حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی،شیری رحمان

581

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی۔

پیپلزپارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو لاک ڈاؤن کے بارے میں واضح موقف اختیار کرنا چاہیے، وفاقی حکومت کو سمجھنا ہوگا ہمیں کورونا کیخلاف اکیلے نہیں متحد ہوکر لڑنا ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے کہا کہ ہم اس مشکل گھڑی میں ایک ساتھ ہیں، ہمیں ان ممالک سے سیکھنا چاہیے جنھوں نے لاک ڈاؤن میں تاخیر کی، صوبوں کے ساتھ یومیہ کوآرڈینیشن اجلاس نہ بلانے کا وفاق کے پاس کوئی جواز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں موجودہ 7600 اسپتالوں میں صرف 215 کے پاس آئسولیشن کی سہولیات ہیں، اسلام آباد کیطرف سے لاک ڈاؤن پر ملے جلے بیانات سے زندگیاں ضائع ہو رہی ہیں۔

رہنما پیپلزپارٹی شیری رحمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی حکومت یہ سب اکیلے نہیں کر سکتی۔