کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے کورونا برگرکھائیں

717

دنیا بھر میں کورونا وائرس نے لوگوں کو خوف میں مبتلاکردیا ہے لیکن کورونا کے خوف کو دور کرنے کیلئے ویتنام کےشیف نے صارفین کو انوکھی پیشکش کردی۔

The chef of Hanoi prepared a Corona burger, said- If something ...

ویتنام کے دارالحکومت ہانوئی میں ایک شیف نے کورونا وائرس تھیم کے برگر کی پیشکش کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے تو آپ کو یہ کھانا ہوگا۔ہوانگ تنگ شیف کی ٹیم نے کورونا وائرس کی مائیکرواسکوپک تصویر کی طرح ایک برگر تیار کیا ہے جس کا نام ‘کورونا برگر’ ہے۔

 

La 'coronaburger' es la estrella de un restaurante en Vietnam

شیف کا کہنا ہے کہ ہم نے لوگوں میں کورونا کا ڈر ختم کرنے اور ان کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کیلئے برگر بنایا۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے ویتنام میں بھی تمام تر ریسٹورینٹس اور ہوٹل بند کیے جاچکے ہیں لیکن شیف ہوانگ تنگ یہ کورونا برگر ٹیک اوے سروس کے تحت فروخت کررہے ہیں۔

Restaurant Says Its New 'Coronaburger' Is Supposed to Make You ...

خیال رہے کہ ویتنام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 148 ہے جبکہ یہاں کورونا سے کوئی بھی ہلاکت سامنے نہیں آئی۔