شکارپور، قبائلی تصادم، فائرنگ سے راہ گیر بچی جاں بحق

176

شکارپور (نمائندہ جسارت) قبائلی تصادم، فائرنگ سے راہ گیر بچی جاں بحق۔ ناپر کوٹ تھانہ کی حدود میں دیرینہ تنازع پر حاجی مہران بجارانی میں تیغانی اور بجارانی قبائل میں تصادم، فریقین کی ایک دوسرے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں راہ گیر 8 سالا بچی تحمیلہ ملک گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئی، جاں بحق بچی کی لاش خانپور اسپتال منتقل کردی گئی، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی، دونوں قبائل میں گزشتہ تین سال سے چوری کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا، تاحال 40 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ آخری اطلاع تک نہ کوئی گرفتاری عمل میں آئی اور نہ کوئی مقدمہ درج ہوا۔ ناکوں اور چوکیوں پر اناج اور سبزی کے ٹرکوں کو پولیس کی شکایت کے لیے ڈپٹی کمشنر شکارپور رحیم بخش میتلو اور ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پھنجوٹا سے ملاقاتیں کیں اور انہوں نے بہترین کردار ادا کرتے ہوئے ہمارا ساتھ دیا، سیپکو انجینئر عبدالستار چنا سے بھی ملاقات کرکے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے زور دیا، کسی بھی تاجر یا شہری کو شکایت ہو تو ہم سے رابطہ کریں، ہم خود آ پ کے دروازے پر آکر آپ کے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم دن رات محنت کررہے ہیں، ہمیں کوئی واہ واہ یا شاباشی نہیں چاہیے، بس عوام کی دعائیں چاہیے، عوام سے اپیل ہے کہ آپ ہمارے لیے دعا کریں کیونکہ اس خطرناک حالات میں کام کرتے کرتے ہم کہیں کورونا وائرس کا شکار نہ ہوجائیں، ہم نے اپنے تاجر بھائیوں اور عوم کے لیے اپنی جان جھوکوں میں ڈال رکھی ہے۔