لاڑکانہ، سینٹرل جیل سے رہا 30 افغان باشندے کورونا ٹیسٹ کے لیے چانڈکا اسپتال منتقل

203

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جیکب آباد ایف سی چیک پوسٹ پر پانچ ماہ قبل قومی شناختی کارڈ نہ ہونے کی وجہ سے گرفتار کرنے کے بعد لاڑکانہ سینٹرل جیل میں منتقل کیے گئے حفیظ اللہ، سعید محمد سمیت 30 افغان باشندوں کی سزا پوری ہونے کے بعد رہائی سے قبل آئیسولیشن وارڈ لایا گیا جہاں ان کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے سیمپل لے کر کراچی بھیج دیے گئے ہیں۔ ٹیسٹ رپورٹ آنے کے بعد انہیں افغانستان منتقل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔