شہری بلاضرورت اپنے گھروں سے بلاوجہ باہر نکلنے سے اجتناب کریں

152

بدین (نمائندہ جسارت) ناجیہ شاگرد تنظیم نشاط جماعت لواری شریف یونٹ بدین کی جانب سے بدین شہر میں کورونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم چلائی گئی اور شہریوں میں پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے، مہم میں فوکل پرسن ڈاکٹر وسیم عباس خواجہ نے عوام کو کورونا وائرس کے متعلق لیکچر دیتے ہوئے کہا کورونا وائرس سے خوف ہرگز نہ کریں، خوف سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے، اس کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تو کورونا وائرس وبا سے مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔ شہری بلاضرورت اپنے گھروں سے بلاوجہ باہر نکلنے سے اجتناب کریں، جلسہ جلوس اور اجتماعات پر جانے سے گریز کیا جائے اور گھر اور آس پاس علاقوں میں صفائی مہم چلاکر لوگوں کو آگاہ کریں اور اپنے جسم کو پاک اور صاف رکھیں ہاتھ بار بار دھونے کی عادت اپنائیں، بیمار افراد کے قریب جانے کی کوشش نہ کریں اور کسی تکلیف یا دشواری پیش آئے تو معالج کے پاس فوری جانے کی کوشش کریں تو کورونا وبا سے مکمل نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس موقع پر حیدر آباد یونین آف جرنلسٹ کے سینئر نائب صدر تنویر احمد آرائیں، بدین کے صدر عمران عباس، محمد علی بلیدی، فتح اللہ جونیجو، قمرالدین جونیجو، سہیل احمد جونیجو، شجاع محمد تالپور و دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر شہریوں میں پمفلٹ اور ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔