سکھر، الخدمت اور پیما کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے قرنطینہ کے باہر ریلیف کیمپ

37

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے فلاحی اداروں الخدمت فاؤنڈیشن اور ڈاکٹروں کی تنظیم پیما سکھر کے زیر اہتمام کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے قرنطینہ سے باہر قائم ریلیف کیمپ میں خدمت و دیانت کے جذبے کیساتھ امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ریلیف کیمپ میں ڈاکٹر، پیرا میڈیکل اسٹاف، سیکورٹی اداروں کے اہلکاروں کو صبح وشام چائے، منرل واٹر، پی پی ای ماسک، سینی ٹائزر فراہم کیے جارہے ہیں۔ امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو نے پیما سندھ کے صدر سابق ایم ایس سول اسپتال سکھر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، انچارج ڈیزاسٹر الخدمت سندھ خیر محمد تنیو، صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سکھر مامون الرشید، مولانا سلطان احمد لاشاری ایڈووکیٹ کے ہمراہ کیمپ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔