حیدرآباد ،ہلکی بارش،بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

199

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدر آباد میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار، حیسکو کی جانب سے غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع حیدر آباد میں جمعرات کے روز صبح ہی سے وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا، لیکن اس معمولی بارش کے بعد حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک بجلی کی فراہمی مسلسل بند رہی ہے، جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں بھی بجلی کا تعطل شروع ہوگیا۔ اس حوالے سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کے واضح احکامات ہیں کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کی جائے لیکن اس کے باوجود حیسکو کی جانب سے گاڑی کھاتہ سب ڈویژن جس میں گول بلڈنگ، ریشم بازار، اسٹیشن روڈ، گاڑی کھاتہ، کھوکھر محلہ سمیت دیگر علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔