لاہور وسندھ ہائیکورٹس کا معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم

178

لاہور،کراچی(خبرایجنسیاں+اسٹاف رپورٹر) لاہوراورسندھ ہائی کورٹ کا معمولی جرائم میں ملوث قیدیوں کی رہائی کا حکم۔لاہورہائی کورٹ نیپنجاب کی تمام جیلوں سے تمام خواتین، کم عمر اور معمولی جرائم میں قید قیدیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ڈی جی ڈائریکٹوریٹ آف ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے صوبے بھر کے تمام سیشن ججز کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے مطابق7 سال سے کم قید والے، کم عمر اور خواتین قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں ترجیحی بنیادوں پر منظور کی جائیں ۔کوروناوائرس سے بچاؤ کے لیے درخواستیں متعلقہ سپرنٹنڈنٹس جیلز کو دائر کرنے کی ہدایت کی جائے۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ متعلقہ سیشن ججز ضمانت کی درخواستیں ٹرائل میں سماعت کے لیے مقرر کریں گے۔ علاوہ ازیںکورو نا وائرس کے پھیلائو کے مد نظر سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر صوبے بھر کی جیلوں سے 829 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے معمولی جرائم کے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔