تنہائی اختیار کر کے اللہ سے رجوع کریں، احمد شہزاد

269

لاہور(جسارت نیوز) پاکستان میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکلات بڑھتی جا رہی ہیں، ایسے میں شہریوں میںآگاہی اور احتیاطی تدابیر پھیلانے میں پاکستان کے کھلاڑی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ 28 سالہ قومی کرکٹر احمد شہزاد کا کورونا وائرس سے متعلق کہنا ہے کہ’’اس مشکل وقت میں دنیا سے تنہائی اختیار کر کے اللہ تعالیٰ سے رجوع کریں، ساتھ ہی اللہ سے مدد اور گناہوں کی معافی بھی مانگی جائے۔