ڈائریکٹر ایف آئی اے اور سندھ پولیس کے افسران کی گریڈ 21 میں ترقی

396

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت نے ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ سلطان علی خواجہ کو گریڈ 20 سے 21 میں ترقی دے دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وہ ایف آئی اے میں ہی کام کرتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ سندھ پولیس کے گریڈ 20 کے افسر عبدالخالق شیخ کو بھی گریڈ 21 میں ترقی دے دی گئی ہے اور انہیں بھی سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر رکھا گیا ہے۔