مساجد بندنہیں،نماز جمعہ میں محدود لوگ شریک ہوں گے:نورالحق قادری

626

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری کا کہنا ہے کہ مساجد کوبندنہیں ہونےدیں گے، نماز جمعہ میں محدود تعداد میں لوگ شریک ہوں گے،آج مساجداورنمازجمعہ کے حوالے سے چندفیصلےہوئےہیں۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امورنورالحق قادری سمیت معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر برائے صحت اور چیئرمین این ڈی ایم نے پریس کانفرنس میں گفتگو کی۔

نور الحق قادری نے کہا کہ مساجد کو بند نہیں کررہے ، مساجد میں تلاوت، ذکراذکارہوتارہے گا،تمام مسالک کےعلماء کے فتو ؤ ں کی روشنی میں فیصلے کیے گئے ہیں،باجماعت نمازمیں مسجد کی انتظامیہ اورمحدود تعدادمیں نمازی مسجدمیں آئیں گے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی نے حج کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حتمی اقدامات کی طرف تب تک نہ جائیں جب تک گرین سگنل نہ ملے ، حج سےمتعلق شاہ سلمان اسلامی ممالک کیساتھ مشاورت سےفیصلہ کریں گے،سعودی وزارت حج کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

نورالحق قادری نے مزید کہا کہ علماءسےکہاہےلوگوں کوبتائیں کہ گھروں میں رہ کرعبادات کریں،بیمار افراد بھی گھر پر نماز پڑھیں گے ،علمائےکرام نےکوروناوائرس سےمتعلق اقدامات کااختیارصدرمملکت کودیاہے،مدارس میں کلاسز، امتحانات اوردیگرتمام پروگرام بھی موخرکردیئےگئےہیں،کوروناکوکنٹرول کرناصرف حکومت کاکام نہیں عوام کی بھی ذمےداری ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) کے چیئرمین جنرل محمد افضل نے کورونا وائرس کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ54ہزارافرادپرمشتمل میڈیکل عملہ ہے، پانچ لاکھ این 95 ماسک آچکے ہیں 50 ہزار کٹس کل آجائیں گی ،جن علاقوں میں کیسز زیادہ ہے ان کو کیمیکل سے صاف کیا جائیگا،کل سے علاقوں کی صفائی کا کام بارہ کہو سے شروع کررہے ہیں ۔

چیئرمین این ڈی ایم اےکا مزید کہنا تھا کہ ملک میں 450وینٹی لیٹرزخراب تھےجن میں 389ٹھیک کرلیےگئے، خراب وینٹی لیٹرزکی تعدادصرف 61رہ گئی ہے،10اور15 اپریل کےدرمیان امپورٹڈوینٹی لیٹرزکی تعداد1 ہزارتک ہوجائیگی ۔

جنرل محمد افضل نے مزید کہا کہ آئی سی یوز میں کام کرنیوالے طبی عملے کی تعداد30 ہزارکےقریب ہے،آئی سی یوزمیں بیڈکی تعداد19ہزارسےزائدہوچکی ہے،آرمچی سے کل تحفے کے طور پر کچھ سامان آرہا ہے ، جس کا استقبال وزیرخارجہ کریں گے۔

معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر برائے صحت نے کورونا وائرس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کوروناوائرس کےکیسزکی تعداد 1102ہے، 24گھنٹو ں میں کوروناوائرس کے102کیسزکااضافہ ہواہے،پاکستان میں21مریض صحت یاب ہوکر گھروں کولوٹ چکےہیں،جبکہ پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث8افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزاکا مزید کہنا تھا کہ اس وقت دنیامیں کوروناوائرس کےکیسزکی تعدادپونے5لاکھ ہے،ڈاکٹرفیصل سلطان کوکوروناوائرس سےمتعلق فوکل پرسن مقررکیاگیاہے، جن سربراہی میںڈاکٹرزکی تربیت کاپروگرام بھی تشکیل دےدیاگیاہے، 5اپریل تک ڈاکٹرز،نرسز،طبی عملےکےلیےدرکارسامان وافرمقدارمیں دستیاب ہوگا۔

وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آٹےکی کوئی کمی نہیں ہے، ملک میں اس وقت17لاکھ ٹن آٹا موجود ہے، کوروناوائرس کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات اٹھائےگئےہیں،تمام دنیا میں حکومتیں حالات کو دیکھ کر فیصلے کرتی رہی ہیں ہم بھی یہی کررہے ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی صورتحال دیکھ کر لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیاں بڑھیں گی ۔

معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ٹرانسپورٹ سے متعلق مسائل پر کل اجلاس ہوگا، کچھ لوگ ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں، جس کے خلاف حکومت اقدامات کررہی ہے، ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،کل یاپرسوں وزیراعظم 2 بڑے اعلانات کریں گے، کوروناوائرس کےپھیلاؤ کوروکنےکےلیےاقدامات اٹھائےگئے ہیں، ملک کے تمام تعلیمی ادارے31مئی تک بند رہیں گے۔