کورونا وائرس: سندھ میں نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد

907

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خطرے کے پیش نظر نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کے مطابق صوبے بھر کی مساجد میں 27 مارچ سے 5 اپریل تک نماز جمعہ کے اجتماعات کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ مساجد کھلی رہیں گی اور اذانیں بھی ہوں گی۔

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور طبی ماہرین کی مشاورت سے کیا گیا ہے، مساجد میں عملے سمیت پانچ افراد کے باجماعت نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا ہےکہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کرلیں گے۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق فیصلے کا اطلاق کل صبح سے ہوگا۔