یو اے ای میں شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی

303

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا دی گئی۔

اماراتی نیوز ایجنسی (وام) کے مطابق ملک بھر میں جراثیم کش ادویہ کا کا استعمال کیاجائے گا اس لیے کے تمام شہروں کے رہائشیوں کو ہدایت کی ہے کہ آج جمعرات کو رات 8 بجے سے اتوار کی شام 6 بجے تک گھروں میں رہیں۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ جراثیم کش قومی پروگرام کے دوران ملک کی اہم تنصیبات، پبلک مقامات اور وامی ٹرانسپورٹ  کے علاوہ شاہراہوں، سڑکوں اور گلی محلوں پر سپرے کیا جائے گا، اس دوران ٹریفک محدود اور عوامی ٹرانسپورٹ معطل کر دی جائے گی۔