پنجاب حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسی پر اہم اداروں کے تحفظات

402

پنجاب حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسی پر اہم اداروں نے تحفظات کا اظہار کردیا، پنجاب حکومت کی پالیسی کے بعد مشتبہ مریضوں نے ٹیسٹ کروانے چھوڑ دیے۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت ہر کنفرم مریض کو اسپتال میں رکھا جائے گا جس پر  اہم اداروں نے پنجاب حکومت کی کورونا سے نمٹنے کی پالیسی پر تحفظات اور خدشات ظاہر کیے ہیں۔

پنجاب حکومت کی پالیسی کے بعد مشتبہ مریضوں نے ٹیسٹ کروانے چھوڑ دیے، اسپتال میں رکھے جانے کے خوف سے مشتبہ مریض ٹیسٹ نہیں کروا رہے جب کہ نئی پالیسی کے تحت مشتبہ مریض کو اسپتال میں رکھنے کا خوف نہیں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی کے تحت ٹیسٹ مثبت ہونے پر اگر مریض میں علامات کمزور ہیں تو گھر میں رکھا جائے گا اور ٹیسٹ مثبت ہونے اور مریض کی حالت خراب ہونے پر ہی اسے اسپتال میں رکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اہم اداروں کے مشورے پر پنجاب حکومت کی پالیسی کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ،دنیا بھر میں کہیں بھی تمام مثبت ٹیسٹ والے مریض کو اسپتال نہیں رکھا جاتا،دنیا بھر میں ٹیسٹ مثبت  مگر مریض کی حالت تسلی بخش اور علامات مضبوط نہ ہو تو اسپتال نہیں رکھتے۔