غریب ممالک کو کورونا سے مقابلے کے لیے 2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے،اقوام متحدہ

306

اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ غریب ممالک کو کورونا سے مقابلے کے لیے 2 ارب ڈالر کی ضرورت ہے۔

سیکٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے دنیا بھر کے ممالک سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے غریب ممالک کو 2 ارب ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

یہ بھِی پڑھیں: ریاض ، مکہ اور مدینہ منورہ میں آنے جانے پر پابندی عائد

انہوں نے کہا کہ چین میں بڑی حد تک جان لیوا کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے مگر یورپی ممالک میں بڑی حد تک پھیل رہا ہے،اٹلی ،اسپین میں خطرناک وائرس کے حملے جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسپین میں 700 سے زائد ہلاکتیں ہچکی ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ کورونا وائرس پوری دنیا کے لیے خطرہ ہے اور پوری دنیا کو مل کر اس سے لڑنا ہے۔

خیال رہے کہ عالمی وبا سے دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں جبکہ ساڑھے 4 لاکھ سے زائد افراد خطرناک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔