کورونا وائرس کی نئی علامات کا انکشاف

766

ماہرین نے کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر نئی تحقیقات کا انکشاف کردیا۔

چین کے شہر ووہان سے پھیلنے والا دنیا بھرمیں کورونا وائرس رکنے کا نام نہیں لے رہا اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے دنیا بھر کے سائنسدان تحقیقات کررہے ہیں تاہم تحقیقات کے دوران خطرناک وائرس سے متعلق نئی علامات کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

ماہرین نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کھانسی ،بخار،مصافحہ اور سماجی فاصلہ رکھنے کی علامات بتائی تھیں مگر برطانیہ کے ایک ادارے ‘برٹش ایسوسی ایشن آف اوٹرہینولرینگولوجی’ مہلک وائرس کی کچھ نئی علامات بتائی ہیں۔

برطانوی ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی چیز میں ذائقہ محسوس اور سونگھنے کی حس ختم ہوجانا بھی کورونا وائرس علامت ہوسکتی ہے۔

انہوں کہا کہ جنوبی کوریا میں 30 فیصد ایسے مریض سامنے آئے ہیں جن کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سب کے نتائج مثبت آئے اور ان سب میں سونگھنے اور ذائقہ محسوس کرنے  کی حس متاثر پائی گئی تھی۔