کورونا وائرس: چینی کمپنی کی وزیراعظم کو مددکی پیشکش

267

چینی کمپنی کی وزیراعظم کو کورونا وائرس سے حفاظتی سامان کی تیاری میں مددکی پیشکش کردی۔

وزیراعظم سے چینی کمپنی “چیلنج “کےاعلیٰ سطح کےوفدنے ملاقات کی۔

اس موقع پر عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طبی عملے کی ضروریات پوری کریں گے،واہ آرڈیننس فیکٹری روزانہ25 ہزارماسک تیارکرے گی،انتظامات مکمل کرلیے ہیں،ڈاکٹرز،نرسزاورطبی عملہ کےلیےحفاظتی لباس تیارکیاجائے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بےسہارالوگوں کاتحفظ ریاست کی ذمے داری اورہماری اولین ترجیح ہے،مشکل حالات میں ہماری سوچ اورتوجہ کامرکز یہ بے سہاراافراد ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نےحفاظتی لباس، ماسک اوردیگرسامان کی تیاری کا ہدف این ڈی ایم اےکودےدیاہے۔